دوست نے دوست کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا
لاڑکانہ:دوست نے دوست کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا ، اطلاعات کے مطابق لاڑکانہ دوست نے موبائل فون کے ایک ہزار روپے کی لین دین کے معاملے نوجوان کے چہرے پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا۔کندھکوٹ میں تیزاب گردی کا افسوسناک واقع رونما ہوا جسکی زد میں آکے نوجوان لڑکا شدید زخمی ہوا ہے۔
جوتاکریسی کا ایک اور شکار،گلوکار عاصم اظہر پر کانسرٹ کے دوران جوتے سے حملہ
ذرائع کے مطابق تیزاب گردی کی وجہ سے زخمی ہوئے نوجوان کا نام ثناءاللہ بتایا جارہا ہے جس کو لاڑکانہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔متاثرہ نوجوان ثناءاللہ کی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاڑکانہ ملزم جمیل شیخ نے بلا کر چہرے پر کچھ ایسا پھینکا کے چہرہ جلنے لگا، آنکھوں کی بینائی چلی گئی ہے۔
پاکستان میں ایڈز کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے خطرے کی گھنٹی بجادی
واضح رہے کہ منڈی بہاؤالدین کی عدالت نے 2008 سے زیر التوا ء تیزاب گردی کے سنگین نوعیت کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا، ملزم کو30 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ایڈیشنل سیشن جج محمد ممتازڈوگر نے ملزم اظہر شاہ کو جرم ثابت ہونے پر30 سال قید بامشقت اور32 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید دس سال قید بھگتنا ہوگی۔