لاہور،تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں ”لبیک یااقصی کانفرنس“کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کی صدارت صاحبزادہ مرتضیٰ علی ہاشمی نے کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی نے کہا: حکومت پاکستان  اسرائیل(یہودی سٹیٹ)کے خلاف عملا جہاد کا اعلان کرئے۔افواج پاکستان کیلئے تحفظ حرمین کی طرح تحفظ قبلتین بھی ضروری ہے۔

اسرائیل (یہودی سٹیٹ) نے مسجد اقصی میں دہشتگردی کیساتھ غزہ پر نہایت ہی تباہ کن فضائی اور زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔مسلم حکمرانوں کو بیداری کا ثبوت دینا چاہیے۔اسرائیل (یہودی سٹیٹ) کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک کو فورا اسرائیل سے اپنے تعلقات ختم کر دینے چاہیے۔امریکہ اور اسرائیل ایک ہی کھوٹے سکے کے دو رخ ہیں۔یہودونصاری آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں مسلمانوں کے دوست کبھی بھی نہیں ہوسکتے۔

Shares: