قصور
چیف آفیسر میونسپل کمیٹی الہ آباد کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن متعدد افراد کو جرمانے اور سامان ضبط کر لیا گیا شہر کی خوبصورتی کے لئے تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا چیف آفیسر کا بیان

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میونسپل کمیٹی الہ آباد کے چیف آفیسر محمد شبیر نے اپنے عملہ کے ہمراہ چوک الہ آباد اور چاروں سڑکوں پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اس موقع پر متعدد لوگوں کو جرمانے عائد کئے اور بعض کا سامان بھی ضبط کر لیا گیا چیف آفیسر نے دکانداروں کو وارننگ جاری کی ہے کہ اپنے فرنٹ پر کسی ریڑھی والے کو کھڑا نا ہونے دیں جس دکان کے آگے ناجائز تجاوزات قائم ہوئیں اس دکاندار کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک کی روانی کے لئے ناجائز تجاوزات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا مقامی شہریوں نے تجاوزات کا خاتمہ کرنے پر چیف آفیسر کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے

Shares: