پاکستان کو دنیا کی کوئی سپر پاور نظر انداز نہیں‌کر سکتی ، وزیر داخلہ

0
24
عمران خان اگلے ماہ جا رہے ،نواز شریف آنا چاہتا ہے تو آ جائے، شیخ رشید

پاکستان کو دنیا کی کوئی سپر پاور نظر انداز نہیں‌کر سکتی ، وزیر داخلہ

باغی ٹی وی :وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواہش ہے تمام افغان دھڑے مل بیٹھ کربات چیت کریں،طالبان سے مذاکرات پاکستان سمیت سب کے حق میں ہے ، یہ بندوق سے فیصلے کرنیوالے طالبان نہیں ہیں، ایک سلجھاہواطالبان جنم پاچکا ہے،افغانستان کےخلاف کسی کارروائی میں بیس نہیں دیں گے،جب تک افغانستان میں امن نہیں ہوگا،خطے میں تجارت ممکن نہیں.

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خطےکی سیاست تبدیل ہونےجارہی ہے. خطےکی سیاست تبدیل ہورہی ہے،افغان دھڑوں کوآپس میں مل بیٹھناہوگا.چمن اورطورخم بارڈرپرایف آئی اےاہلکاروں کوتعینات کیاہے،دنیا کی کوئی سپرپاور پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتی،امیدہےافغانستان میں امن آئےگا،

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول دل کاجانی ہے وہ پاکستانی سیاست کی رونق ہیں،پاکستان میں بلاول کی سی وی میرے پاس ہے،مریم اوربلاول بےہودہ زبان کااستعمال کررہے ہیں،مریم نوازنے غیرپارلیمانی زبان کااستعمال کیا،مریم نوازکواپنے لہجے پرغورکرناچاہیے۔ . پاکستان میں صرف پی ٹی آئی اورپاک فوج قومی ہیں.پی ٹی آئی قومی سیاسی جماعت ہےاورپاک فوج کےپیچھےقوم کھڑی ہے،

Leave a reply