خیبرپختونخوا حکومت نے سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات سے سیکیورٹی واپس لے لی

0
18

خیبرپختونخوا حکومت نے 29 سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات سے پولیس سیکورٹی واپس لے لی ،جاری اعلامیے میں سیکیورٹی واپس لینے کی وجہ نہیں بتائی گئی-

باغی ٹی وی :آفس آف سپریٹنڈنٹ آف پولیس ایلیٹ فورس پشاور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اے این پی کے سابق وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی، ایمل ولی خان ،میاں افتخار حسین سے بھی سیکورٹی دستے واپس ، سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپاؤ،ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام سے سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے-

امیر حیدر ہوتی ، ایوب آفریدی ،ملک انور تاج ، بریگیڈئئر(ر) ناصر فاروق اعوان اور جاوید مارول سے مجموعی طور پر 20 سیکیورٹی گارڈز واپس لے لئے گئے جبکہ ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن ثاقب ،فیاض علی شاہ ،اے این پی کے صلاح الدین ،پی ٹی آئی کے ایم پی اے صومی فلک ناز، امیر جاوید ، میاں جمشید خان، کرامت اللہ خان ، امیر مقام ، بیگم نسیم ولی خان اور ایمل ولی خان سے مجموعی طور پر 17 پولیس اہلکار واپس لئے گئے-

پی ٹی آئی کے ایم این اے انور تاج اور سینیٹر ایوب آفریدی سے مجموعی طور 4 سیکیورٹی اہلکار واپس لیے گئے جب کہ ڈی جی نیب خیبرپختونخوا ناصر فاروق اعوان سے 7 اہلکار واپس لے لیے گئے۔

اے این پی کے میاں افتخار حسین ، پی پی کی اسماء ارحاب عالمگیر، پی پی کے انجینئیر ہمایوں، آفتاب احمد خان شیر پاؤ سے مجموعی طور پر 8 پولیس اہلکار واپس لئے گئے ہیں –

احمد رسول بنگش ، عثمان زمان خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر اریگیشن آفتاب خان ، چئیرمین بورڈ آف گورنر تعمیر وطن ملک محسن سعید ،چئیرمین رائٹ انفارمیشن جاوید خان ، حمیداللہ ، نوبزادہ امیر خان ، ڈاکٹر نعیم اور ڈاکٹر افتخار کی سیکیورٹی پر مامور 13 پولیس اہلکار بھی واپس لے لیے گئے۔

تمام سیکیورٹی اہل کاروں کو واپس ایلیٹ فورس ہیڈکواٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a reply