ٹیکس کے نئے نظام کے خلاف تاجروں کی احتجاجی ریلی پشاورسےاسلام آبادروانہ ہو گی تاجررہنماملک مہر الہٰی نے کہا کہ ایف بی آر کے ناجائز ٹیکسوں سے کاروبار ختم ہورہا ہے،ٹیکس کے نئے نظام کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے ،

تاجروں نے فیصلہ کر لیا ،اسلام آباد جائیں گے


انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی بھرمار اورتاجر برادری کو درپیش مسائل حل کرنے میں حکومت ناکام ہوچکی ہے۔شناختی کارڈ کی شرط اور دیگر ٹیکسوں کی بھرمار نے کاروباری حلقوں اور تاجروں کو سخت مایوس کیاہے اورمسلسل مذاکرات کے باوجود حکومت تاجربرادری کو درپیش مسا ئل،خدشات وتحفظات دور کرنے میں ناکام ہے۔

Shares: