راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےکراچی واقعہ کا نوٹس لے لیا:کورکمانڈرکراچی کواہم ہدایات،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعے کو فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کو اس کی انکوائری کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے حکم دیا ہے کہ واقعہ کی فوری انکوائری کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی انکوائری رپورٹ جلد از جلد بھجوائی جائے۔

یاد رہےکہ کراچی میں ہونے والے کل اورآج کے واقعات کے بعد صورتحال انتہائی پچیدہ سے پچیدہ ترہوتی جارہی تھی جس پرآرمی چیف نے ایکش لیا ہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر کے خاوند کیپٹن صفدر پر مزار قائد میں نعرے بازی کے خلاف مقدمہ درج ہونے اور گرفتاری و رہائی کے بعد سندھ میں اس وقت نئی صورت حال نے جنم لیا جب آئی جی سمیت سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران نے چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران کے چھٹیوں پر جانے کے فیصلے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے واقعے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Shares: