تلہ گنگ میں بس حادثہ

ریسکیو ذرائع کے مطابق تلہ گنگ میں میانوالی روڈپرمسافر بس الٹ گئی ،23 افراد زخمی ، پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا،زخمی اسپتال منتقل کر دیے گئے.مسافر بس چوک اعظم سے راولپنڈی جا رہی تھی،ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 7خواتین اور3بچے بھی شامل ہیں.موٹروےپربھیرہ کےقریب گاڑی درخت سےٹکراگئی.ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثےمیں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے.حادثہ ڈرائیورکونیندآنےکےباعث پیش آیا،زخمیوں میں علی اصغر،زیارت علی اورمہر علی شاہ شامل ہیں.

Shares: