کراچی : وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا اس باربچوں کو بغیر امتحانات کے پرموٹ نہیں کیا جائےگا۔تعلیمی ادارےبندہونےسےسلیبس مکمل کرنا مشکل ہوتا ہے اس لئے تمام ارکان کا اتفاق ہے کہ امتحانات جلد بازی میں نہیں کرانےچاہئیں۔

سعیدغنی کا کہنا تھا کہ یکم فروری سےپہلےہم اپناپلان دیناچاہتےہیں لیکن یہ پہلےسےطےہے ہرجماعت میں50فیصد بچےآئیں گے اور تعلیمی اداروں سےمتعلق ایس اوپیز بھی پہلےسے طےہیں۔ 9ویں،10ویں،11ویں،12ویں جماعت کی کلاسز کا آغاز ہوچکا ہے اور ہم تعلیمی اداروں میں کروناٹیسٹنگ کی رفتاربڑھا رہے ہیں۔

وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نے میڈیا کو بتایا کہ آج اکیڈمک پالیسی طے کرلی گئی ہے۔ نصاب پہلےسے40فیصدکم ہوگا۔ امتحانات میں جلدبازی نہیں کی جائے گی۔ بچوں کو60فیصدکورس پوراپڑھایں گے چاہے امتحانات میں تاخیرہی کیوں نہ کرناپڑے۔ لیکن اس بار بچوں کوبغیرامتحان کےپاس نہیں کیاجائےگا۔

وزیرتعلیم سندھ نے کہا آج ایک کمیٹی قائم کی ہے جس میں اسکول، کالج اور تمام بورڈزکےچیئرمینزشامل ہیں۔ یہ کمیٹی رواں سال اوراگلےسال کاپوراتعلمی کلینڈردے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کااگلااجلاس30 جنوری کوہوگا۔

دوسری جانب ملتان کی جامعہ زکریا کے طلبہ نے آن لائن امتحانات کےلیے جامعہ کےمرکزی گیٹ پراحتجاج کیا جس میں یونیورسٹی انتظامیہ سےآن لائن پیپرزکروانےکامطالبہ کیا گیا تھا۔ ان کا احتجاج رنگ لے آیا اور یونیورسیٹی انتظامیہ نے تمام کورسز کے آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یونیورسٹی حکام کے مطابق آن لائن امتحانات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ مطالبات تسلیم ہونے پر طلباء نے احتجاج ختم کر دیا۔

Shares: