تلہ گنگ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشوکت علی ملک سے) محکمہ مال اور رجسٹری برانچ میں کرپشن بے قابو ہوگئی،عوام لٹنے لگی
تفصیل کے مطابق محکمہ مال کے پٹواریوں گرداوروں اور ان کے منشیوں کی لوٹ مار عروج پر پہنچ گئی، گویا کہ موجودہ حکومت نے محکمہ مال کے ملازمین کو کرپشن کے اتھارٹی لیٹر جاری کردئیے ہوں،
غریب شہری رجسٹریوں، ریکارڈ درستگی اور زمین منتقلی کے نام پر لاکھوں روپے رشوت دینے پر مجبور اعلیٰ حکام کی آنکھیں بند ہیں ، غریب شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ،
اہلیانِ ضلع تلہ گنگ نے محکمہ مال کے پٹواریوں، گرداوروں اور ان کے منشیوں کی لوٹ مار پر اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ، ڈپٹی کمشنر چکوال، محکمہ اینٹی کرپشن چکوال سمیت اعلیٰ حکومتی حکام سے نوٹس لے کر کرپٹ ملازمین کےخلاف تحقیقات کرنےکا پرزور مطالبہ کیا ہے۔