لاہور:طلال چوہدری پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھیرنے کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں:دہرے معیاراورکردارکے مالک:اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے طلال چوہدری کی حقیقت سب پرعیاں کردی
حسن مرتضیٰ نے طلال چوہدری کی حقیقت کوعیاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلال چودھری اپنے پرانے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے ،
حسن مرتضیٰ کہتے ہیں کہ مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر مبارکباد دی ، وہ کہتے ہیں کہ پوری دنیا مان گئی کہ یوسف رضا گیلانی جیت گئے ، مگر طلال کو نظر نہیں آ رہا
وہ کہتے ہیں کہ طلال چوہدری کی تنظیم سازی ٹھیک طرح سے نہیں ہوئی ، طلال چوہدری اپنے قد کے مطابق بیان دیا کرے تو بہتر ہے
حسن مرتضیٰ کہتے ہیں کہ طلال چوہدری کو خبر ہو کہ چاند پر تھوکا واپس اپنے ہی منہ پر آتا ہے،بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ کی قیادت کو بند گلی میں جانے سے بچایا
انہوں نے مزید کہاکہ طلال چوہدری کی بڑھک کا ن لیگ کی قیادت نوٹس لے،اتحاد اور قیادت پر یقین ہی پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کی کامیابی کی کنجی ہے،تمام سیاسی کارکنوں کو ایک دوسرے کے قیادت کا احترام کرنا چاہیے