طلال چوہدری نے اپنی عید کو "سیاسی قیدی ” کے نام کر دیا

0
31

طلال چوہدری نے اپنی عید کو "سیاسی قیدی ” کے نام کر دیا

باغی ٹی وی :مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے اپنی عید کو ایک قید کے نام کردیا ، انہوں نے مخصوص انداز میں اپنے قائد نوازشریف کو قیدی لکھتے ہوئے کہا کہ
یہ عید أس واحد مسلم لیگی سیاسی قیدی کے نام جو آج بھی جیل میں ہے
یہ عید اس پاکستان کی بیٹی کے نام جو عید پر بھی اپنوں سے دور ہے
یہ عید ان تمام سیاسی رہنماؤں کے نام جو سیاسی انتقام کا نشان بنے
یہ عید اس عہد کے نام کہ پاکستانیوں کو ان کے آئینی حقوق ووٹ کی عزت سمیت لے کر دینگے


واضح‌ رہے کہ قائدین اور سیاستدان اپنی اپنی عید کو اپنے اپنے حساب سے منسوب کر کرہے ہیں . وزیراعظم نے یہ عید کشمیریوں کے جدو جہد آزادی کے غیر متزلزل عزم کے نام کی اور ان کو خراج تحسین پیشی کیا اسی طرح صدرمملکت نے اس عید کو فلسطین ، کشمیر اور مسلم امہ کے مظلوم لوگوں کے نام کیا ..
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں پر ظلم اور جبر کررہی ہے اور ان کے گھر لوٹنے کے بعد نذرآتش کیے جا رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بہت بڑی تکلیف سے گزررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور کشمیری مل کر ان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
ادھر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی اپنی ٹویٹ میں‌ کشمیریوں کے عزم و ہمت اور اسی طر‌ح انہوں نے اہل کشمری کے نام پیغآم دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کو نہ بھولیں .عیدِ سعید کے موقع پر خصوصی تہنیتی پیغام اور نیک خواہشات کیساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جاری بربریت کا نہایت ہمت و جوانمردی سے سامنا کرنے اور غیرانسانی محاصرے کے دوران صبر و استقامت کا پہاڑ بن کر ڈٹے رہنے پر اہلِ کشمیر کو ہمارا سلام۔

Leave a reply