ماضی کی سینئر اداکارہ دیبا بیگم کی صاحبزادی مدیحہ رضوی نے دو دن قبل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے زریعے سب کو آگاہ کیا کہ ان کی اور ان کے شوہر حسن نعمان کے درمیان طلاق ہو گئی ہے اور یہ فیصلہ ان دونوں نے سوچ سمجھ کر عزت احترام سے کیا ہے. ہم ساتھ نہیں رک سکتے تھے سو راستے الگ کرنا پڑے. اداکارہ کی اس پوسٹ پر رد عمل دیتے ہوئے مدیحہ رضوی کے سابق شوہر حسن نعمان نے کہا ہے کہ میں نے مدیحہ کو طلاق نہیں دی میں نہیںچاہتا تھا کہ یہ طلاق ہو. میں اپنی بیٹیوں کی بہترین پرورش کے لئے ان کے ساتھ رہنا چاہتا تھا. میں نہیں چاہتا تھا کہ ہماری علیحدگی کے بعد میری بچیاں بغیر باپ کے زندگی گزاریں اور باپ اور ماں کو ایک ساتھ نہ دیکھ سکیں. مجھے اس وقت سب سے زیادہ اپنی بچیوں کی فکر ہو
رہی ہے، وہ کیسے رہیں گی ان کی پرورش کیسے ہو گی.انہوں نے کہا کہ مدیحہ نے جس طرحسے طلاق لی ہے میں اس کی بطور مسلمان شدید مذمت کرتا ہوں کیونکہ میں نے ان کو طلاق دینے کی بات نہیں کی نہ میں چاہتا تھا کہ ایسا ہو. یاد رہے کہ مدیحہ رضوی اور حسن نعمان کی شادی 2013میں ہوئی تھی دونوں کی دو بیٹیاں ہیں تاہم اب دونوں میں طلاق ہو گئی ہے جس پر ان کے سابق شوہر خوش دکھائی نہیں دے رہے .