اداکارہ اور میزبان مایا خان ن حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے اپنی زندگی سے جڑے کچھ معاملات پر بات کی ہے . انہوں نے کہا ہے کہ میری شادی 2011 میں ہوئی میرے شوہر باہر اور میں یہاں رہتی تھی میں ان کے ساتھ اس طرح سے رہی نہیں جس طرح سے میاں بیوی ایک ساتھ رہتے ہیں ہمارے معاملات خراب ہوئے تو بات طلاق کی طرف جا رہی تھی میں اسی ڈر می بیٹھی رہی کہ لوگ کیا کہیں گے میرے بہن بھائیوں کا کیا بنے گا امی ابو کو لوگ باتیں کریں گے لیکن طلاق ہونی تھی ہو گئی، اس چیز نے مجھے ہلا کر رکھ دیا. اس چیز نے میری ذہنی صحت پر بہت برااثر ڈالا اسی دوران میرے بھائی کو کینسر ہو گیا، اسی دوران ایکدن مجھے سوشل میڈیا سے پتا چلا کہ مجھے تواس
شو سے نکال دیا گیا ہے جو میں کررہی ہوں. میرا گھر سے نکلنا مشکل ہوا تھا اسی دوران میرا بھائی چل بسا. پھر میں کچھ بہتر ہوئی تو میں نے ایک ٹی وی پر پروگرام شروع کیا اسی دوران میری ملاقات کسی سے ہوئی اور ہماری شادی ہوگئی، لیکن شادی کے بعد پتا چلا کہ یہ تو ایک غلطی تھی کیونکہ یہ شادی مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی تھی ایکبار پھر میں اس تکلیف سے گزری مجھے مارا پیٹا جاتا تھا پولیس تک مجھے اس معاملے کو لیجانا پڑا ، تو میں نے زندگی میں بہت زیادہ مشکل وقت دیکھا لیکن اس مشکل وقت کے بعد اللہ تعالی نے مجھے ایک ہمت طاقت دی. میںلڑکیوں سے یہی کہوں گی کہ اٹھیں اور اپنی زندگی کا چارج خود سنبھالیں.