سندھ پولیس کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے جرائم کی روک تھام کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت ایک ایپ تیار کی ہے-
باغی ٹی وی : دنیا بھر میں جرائم کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بھی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہا ہے جس کا رحجان اب پاکستان میں بھی فروغ پا رہا ہے جس کی حالیہ مثال سندھ پولیس کی جانب سے اپنی آپ کی مدد کے تحت بنائی گئی ایپ ہے-
ارشدشریف کے قتل میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں،فیصل واوڈا
اس حوالے سے گزشتہ دنوں سنٹرل پولیس آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پولیس کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کی گئی ایپ ’’ تلاش ‘‘ کا باضابطہ افتتاح کر کے تینوں زونز کے ایس ایس پیز کے علاوہ دیگر پولیس افسران کو ’’تلاش‘‘ ایپ کی ڈیوائسز فراہم کیں۔
تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ سندھ پولیس اپنے دستیاب وسائل میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کو نکیل ڈالنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لارہی ہے۔
ای سی سی نے روس سے گندم کی امپورٹ کی منظوری د یدی
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اس ایپ کو کراچی میں متعارف کرایا جا رہا ہے اور جلد ہی اس کے دائرے کو سندھ کے دیگر اضلاع تک وسعت دیدی جائے گی، اس سافٹ ویئر کو بنانے کا مقصد تفتیش کو آسان بنانا اور جرائم پیشہ عناصر کی مشکلات بڑھانا اور ان کے حوصلوں کو پست کرنا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی آئی ٹی پرویز چانڈیو کا کہنا تھا کہ تلاش ایپ کو نادرا سمیت دیگر ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل ہو گی جبکہ کسی بھی ڈیوائس کے جی پی ایس سے ٹریک بھی کیا جاسکے گا-
انھوں نے بتایا کہ تلاش ایپ میں کراچی سمیت پورے سندھ کے 15 لاکھ جرائم پیشہ عناصرکا ڈیٹا موجود ہوگا تلاش ایپ کی مدد سے مطلوب ملزمان کی ویریفیکشن بھی کی جاسکے گی اس کے ساتھ ساتھ جعلی نمبر پلیٹس اور جعلی ڈرائیونگ لائسنس بھی چیک کیے جاسکیں گے اور ضمانت پر رہا ملزم کا پتہ لگایا جاسکے گا تلاش ایپ موو ایبل ڈیوائس ہے اور اسے ساتھ رکھنا اور لیجانا انتہائی آسان ہے جبکہ اسے بائیو میٹرک کے ذریعے استعمال کیا جاسکے گا ۔