طلباء و طالبات کے لئے خوشخبری،میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر

جن کے پاس سٹوڈنٹ کارڈز ہوں گے وہ مفت سفر کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے
0
42
metro03

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے طلباء و طالبات کے لئے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کی مفت سفری سہولت سکیم کا افتتاح کر دیا ہے۔

انہوں نے سکیم کا افتتاح اورنج لائن میٹرو ٹرین انارکلی سٹیشن پر کیا۔ افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر طلباء و طالبات کے لئے اورنج لائن میٹرو ٹرین اور میٹرو بس کی سروس آج 15 ستمبر سے فری کی جا رہی ہے۔ وہ طالبعلم جو یونیفارم میں ملبوس ہوں گے یا جن کے پاس سٹوڈنٹ کارڈز ہوں گے وہ مفت سفر کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔ یہ حکومت پنجاب کا ایک بہت بڑا قدم ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پیٹرول عوام کے لئے ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اور بڑھتی مہنگائی نے عوام کا سفر کرنا بھی مشکل بنا دیا ہے۔ مالی وسائل کی کمی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ پر عوام کی اب ایک بہت بڑی تعداد سفر کرنے لگ گئی ہے۔ یہ عوام کی فلاح و بہبود کا ایک میگا پراجیکٹ ہے جسے مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ یہ سروس سکول کے بچوں کے لئے سکول کے یونیفارم اور سکول کے اوقات میں میسر ہو گی۔ابراہیم مراد نے کہا کہ اورنج لائن پر 8 ارب کے قریب سبسڈی دی جاتی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اشتہارات اور سپانسر شپ سے ریوینیو جنریٹ کریں اور اس سروس کو مزید بہتر کریں۔ حکومت کا کام عوام کو ریلیف دینا اور ٹیکس اکٹھا کرنا ہے اور ہم اپنے فرائض کی انجام دہی بھرپور انداز میں کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ معذور افراد کو بھی مستقبل میں مفت سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہ ایک تعلیم دوست اقدام ہے اس سے تعلیمی اداروں میں ڈراپ آؤٹ کی شرح میں کمی آئے گی۔

اس موقع پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کی جائے گی کہ لاہور میں الیکٹرانک بسیں چلائی جائیں۔ جو بسوں کو کھڑے رکھنے کی جگہ ہے وہاں ہم نے بڑے پیمانے پر سولر سسٹم لگانا ہے جس سے کہ ہماری بسیں چارج ہوں گی۔ علاؤہ ازیں کوشش کی جائے گی کہ الیکٹرانک رکشے بھی متعارف کروائے جائیں جن سے پیٹرول کی کھپت کم ہو جائے گی اور سفری سہولیات مزید سستے داموں میں میسر ہوں گی

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

لاہور میں ڈرون کے ذریعے منشیات کی منتقلی کا سلسلہ بڑھ گیا ہے

Leave a reply