تھانہ شالیمار؛ طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ درج
![crime](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/07/crime-scene-do-not-1.jpg)
تھانہ شالیمار کی حدود سنیاڑی میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ پولیس نے وقوعہ کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کیا ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ شالیمار پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان میں حسن شکیل، جنید علی اور انش شامل ہیں۔
تھانہ شالیمار کی حدود سنیاڑی میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ۔
پولیس نے وقوعہ کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کیا۔
تھانہ شالیمار پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ملزمان میں حسن شکیل، جنید علی اور انش شامل ہیں۔
چوتھے ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیا…
— Islamabad Police (@ICT_Police) July 19, 2023
ترجمان نے بتایا کہ چوتھے ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا اور ملزمان کے خلاف مذید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا سیف سٹی اسلام آباد کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ایک اور اہم اقدام سامنے آیا ہے جبکہ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس کاسیف سٹی اسلام آباد میں ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ یونٹ کا قیام۔ ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ یونٹ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس اوریونیورسٹی کے آئی ٹی ماہرین باہمی تعاون سے کام کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل
سیما جسم فروش خواتین کی طرح بھارت آئی،تحقیقاتی اداروں کا دعویٰ
چیف سیکرٹری کا جعلی زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
ترجمان کے مطابق یہ یونٹ اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں زیر استعمال تمام سافٹ ویئرز کو جانچنے کے ساتھ انکو مزید بہتر کرنے اور نئے سافٹ ویئرزبنانے کے حوالے سے کام کرے گا۔ ان میں سائبر سکیورٹی ،ڈیٹا کی جانچ ،چہروں کو شناخت کرنے والا خودکارنظام جیسے سافٹ وئیرز شامل ہیں۔ یونٹ کے قیام کا مقصد اسلام آباد پولیس کو سافٹ وئیر کی آزمائش کرنے اور نئے سافٹ وئیر بنانے میں خود کفیل بنانا ہے۔