طالبان کا افغانستان میں بڑا حملہ

باغی ٹی وی : افغانستان میں طالبان صوبے قندوز میں حملہ کر کے دس افغان فوجی اہلکاروں ہلاک کر دیے .

قندوز کی صوبائی کونسل کے سربراہ محمد یوسف ایوبی نے کہا ہے کہ طالبان کے حملے کے موقع پر طالبان عناصر اور افغان فوجی اہلکاروں میں ہونے والی جھڑپوں میں کئی افغان فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ طالبان نے اس حملے میں ہلاک ہونے والے افغان فوجیوں کی تعداد سترہ بتائی ہے-

افغانستان کا صوبے قندوز بدامن اور شورش زدہ صوبہ شمار ہوتا ہے جو گذشتہ دو سال کے دوران بارہا طالبان کے ہاتھوں سقوط کرتا رہا ہے۔اس سے قبل افغان وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ صوبے کاپیسا میں افغان مسلح افواج کی کارروائی میں طالبان گروہ کے ستائیس عناصر ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں افغان مسلح افواج اور طالبان عناصر کے درمیان جنگ و جھڑپوں کا دائرہ مسلسل وسیع ہوتا جا رہا ہے۔

Shares: