محکمہ تعلیم سندھ کا درسی کتب کا جائزہ لینے کا فیصلہ

وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ نے ہدایت دی ہے کہ تعلیمی سال 26-2025 کے لیے درسی کتب کا جدید ضروریات کے مطابق جائزہ لیا جائے اور اس ضمن میں ٹیکسٹ ڈیولپمنٹ کے لیے تعلیمی ماہرین اور سول سوسائٹی کے افراد کی بھی مدد لینے کے ساتھ درسی کتب میں موجود کسی قسم کے نفرت پھیلانے والے مواد کی نشاندہی بھی کی جائے تا کہ ایسی چیزوں کو درسی کتب سے نکالا جا سکے۔

باغی ٹی وی کے مطابق سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو میں منعقد ہونے والے اجلاس میں چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ پرویز احمد بلوچ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ٹیکسٹ ڈیولپمنٹ کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف کریکولم اسسمنٹ اینڈ ریسرچ سندھ (DCAR) کے کردار کو بڑھایا جائے تا کہ جامع ترقی کے اصولوں کے تحت طلبہ کی ذہنی، جسمانی، جذباتی اور سماجی ترقی کی ضرورت کے مطابق درسی کتب ترتیب دی جا سکیں، صوبائی وزیر نے کا کہا کہ تعلیم صرف معلومات کی ترسیل تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس سے طلبہ کو مثبت اور باشعور انسان بنانے میں مدد مل سکے۔صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے فریم ورک کو تبدیل کرنا ضروری ہے ٹیکسٹ بک بورڈ کا کام صرف کتب کی چھپائی اور ترسیل تک ہی محدود ہونا چاہیے، ٹیکسٹ بک بورڈ کو مستحکم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے اسے کمپنی ایکٹ میں تبدیل کرنے کی بھی تجویز زیر غور ہے، انہوں نے کہا کہ درسی کتب میں ایسے اسباق شامل کیے جائیں جو تخلیقی سوچ کو فروغ دیں جبکہ ہم نفرت پھیلانے والی کسی بھی بات کو اپنے کتب میں باقی نہیں رکھ سکتے، اب ہمیں نفرتوں کے سبق کو چھوڑ کر آگے بڑھنا ہوگا۔سید سردار علی شاہ نے کہا کہ یہ ہرگز نہیں ہو سکتا کہ ہم اپنی دھرتی کی تاریخ اپنے ہیروز اور تاریخی شخصیات بشمول اس زمین سے وابستہ لوگوں کے بارے میں نہ پڑھائیں، ہمیں اپنے بچوں کو یہ پڑھانا بھی ضروری ہے کہ تاریخ میں اس خطے کا تعارف امن رواداری، اتحاد اور ایک دوسرے کا احترام کرنے والوں میں سے ہے، اپنے بچوں کو ہمیں ایک ایسی کتابیں دینا ہے جو اسے تمام مذاہب کا احترام بھی سکھائے۔ صوبائی وزیر نے ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمیں کو ہدایت کی کہ آئندہ تعلیمی سال کے لیے کتب کی چھپائی کے مر حلے کو آگے بڑھتے جلد شروع کیا جائے ۔

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ ،بابراعظم کوٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

بینظیر بھٹو کی برسی، خیرپور سے ہزاروں کارکنوں کا قافلہ روانگی کے لیے تیار

قومی انتخابات 2024، فافن کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں ، جماعت اسلامی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

بلاول بھٹو کی مسیحی کمیونٹی کو کرسمس مبارک باد

Comments are closed.