کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی-

باغی ٹی وی: یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافر براستہ دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچنی تھی جسے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر حراست میں لیا گیا،دوران تفتیش، گرفتار خاتون نے اپنے اندر منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا ملزمہ کو ہسپتال منتقل کر کے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کر لئے گئے۔

مزید تحقیقات پر خاتون نے لاہور میں موجود منشیات وصول کرنے والے اپنے نائجیرین ساتھی کے بارے میں انکشاف کیا اے این ایف نے موثر حکمت عملی کے ذریعے، اس بات کو یقینی بنایا کہ ملزم کا نائجیرین وصول کنندہ کے ساتھ رابطہ قائم رہےلاہور میں موجود نائیجیرین باشندے نے ملزمہ کو منشیات کی ترسیل کے لیے کراچی سے لاہور تک ہوائی سفر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

توشہ خانہ ٹو،عمران ،بشریٰ سے تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

ترجمان کے مطابق اے این ایف نے نائیجیرین باشندے کی گرفتاری کے لیے لاہور میں انٹیلی جنس ٹیم کو تعینات کیا موثر منصوبہ بندی اور قابل عمل انٹیلی جنس کی بنیاد پر لاہور میں واقع فردوس مارکیٹ میں واقع ہوٹل سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف منشیات کی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی تنظیموں کے خلاف بھی سرگرم عمل ہے جو غیر ملکی شہریوں کو استعمال کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں یہ آپریشن سفارتی تعلقات پر سمجھوتہ کیے بغیر قومی اور بین الاقوامی تحفظ کے لیے پاکستان کے عزم کو واضح کرتا ہےملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزمان سے نیٹ ورک کے مزید ارکان کی گرفتاری کیلئے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

شب معراج پر 3 چھٹیوں کا اعلان

دوسری جانب اے این ایف اپنے مشن ایک قوم ایک منزل منشیات سے پاک پاکستان میں پر عزم ہے،اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 4 کاروائیوں میں 3 خواتین سمیت 6 ملزمان گرفتار لئے-

کاروائیوں میں 36 لاکھ سے زائد مالیت کی 37.166 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی،حیدر آباد میں لطیف آباد کے قریب خاتون سے 700 گرام آئس برآمد کی گئی گرفتار ملزم نےتعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا –

ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فرنچائزز اور دنیا کی خودغرضی کی وجہ سے کیا، احسان اللہ خان

فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے بحرین جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 466 گرام ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ سمبڑیال موڑ سیالکوٹ میں ریسٹورنٹ کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 24 کلو چرس برآمد کر کےدو ملزمان کو گرفتار کیا گیا علاوہ ازیں سہراب گوٹھ کراچی میں بس ٹرمینل کے بالمقابل دو خواتین کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد ہو ئی-

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

لاس اینجلس،آتشزدگی سے چند دن قبل پرندوں کا دوسری جگہ جانے کا منظر

Shares: