پشاور: محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخواہ نے 20 سال پرانی کھٹارہ اسکول وینز میں طلباء و طالبات کو لے جانے پر پابندی عائد کردی۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے پرانی گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے کسی بھی روٹ پر چلنے سے روک دیا۔
ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ فہد اکرام نے کہا کہ پرانی گاڑیاں ماحول کے لیے خطرہ ہیں اور ان پرانی گاڑیوں کو خیبر پختونخوا کے کسی بھی روٹ پر چلنے کی اجازت نہیں ہو گی تاہم دسمبر 2000 سے پہلے رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کی گاڑیوں پر 15 جنوری کے بعد پابندی عائد ہو گی لہذا ایک ماہ میں تمام اسکول 20 سال پرانی گاڑیوں کا متبادل کرلیں۔
سپرہائی وے پر دلخراش ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق
انہوں نے کہا کہ پرانی گاڑیوں کو نئی میں تبدیل کرنے کے لیے ایک ماہ کی رعایت دی جا رہی ہے تاہم رعایتی مدت کے بعد پرانی اسکول گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی فیصلہ حالیہ اسکول وین حادثات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ماڈل 2000 اور دسمبر 2000 سے پہلے کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو سڑکوں پر لانے پر پابندی ہو گی۔