مزید دیکھیں

مقبول

ڈیویلیئرز کی کرکٹ میں واپسی، 28 گیندوں پر سنچری

جنوبی افریقا کے لیجنڈری کرکٹر اے بی ڈیویلیرز کی...

اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

پاکستان کے مرکزی بینک، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے...

گوجرانوالہ:ڈسکہ میں 62 کروڑ 92 لاکھ کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

گوجرانوالہ (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن...

8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کے 20 سال بعد دو افراد کی لاشیں برآمد

پاکستان کے شمالی علاقوں میں 8 اکتوبر 2005 کو...

تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا نہیں اہم اجلاس آج ہوگا

تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا نہیں اہم اجلاس آج ہوگا

باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں سکولوں کی بندش کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔

این سی او سی کے اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، چاروں صوبوں کے صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم بھی شرکت کرینگے جبکہ علما ئے کرام کی مشاورت سے رمضان المبارک کے ایس او پیز کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شریک ہوں گے اور تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہیں ساتھ ہی امتحانات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے محکمہ صحت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو مزید چند دن بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کیسز کم ہونے تک تعلیمی اداروں کو نہ کھولا جائے، اسلام آباد میں اس وقت کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بھی زیادہ ہے، وفاقی وزیر تعلیم کہہ چکے جو فیصلہ ہوگا وہ تعلیم و صحت کے حکام اور (این سی او سی) کا متفقہ فیصلہ ہوگا۔