تعلیمی اداروں کے گرد و نواح سے کتنے منشیات فروش گرفتار کر لیے. اہم خبر آ گئی
لاہور پولیس آپریشنز ونگ منشیات فروشوں کیخلاف سرگرم عمل،کریک ڈاؤن جاری۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کےمطابق بائیس روز میں تعلیمی اداروں کے گرد و نواح سے 467منشیات فروش گرفتار کئے جا چکے ہیں۔
منشیات فروشوں کے قبضہ سے 201کلو409گرام چرس،64.5گرام آئس برآمد۔

572 گرام ہیروئن،3242 لیٹر شراب سمیت بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔

سٹی ڈویژن پولیس نے109، کینٹ 96اورسول لائن ڈویژن نے40منشیات فروش گرفتار کئے۔

صدر ڈویژن پولیس سے133، اقبال ٹاؤن44جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے65ملزمان گرفتار۔
منشیات کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کررہے ہیں۔

سرکوبی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس سے انفارمیشن شیئرنگ بھی جاری ہے۔

پولیس نے منشیات فروش سے 5کلو سے زائد چرس برآمد کرلی

نئی نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔شہری نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت کے کون ذمہ دار ، جانیے پول رپورٹ


٭٭٭٭٭٭

Shares: