سینیٹر طلحہ محمود وفاقی وزیر مذہبی امورتعینات

0
42
talha mehmood

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر طلحہ محمودکو وفاقی وزیر مذہبی امور تعینات کردیا گیا۔

باغی ٹی وی : کابینہ ڈویژن نے سینیٹر طلحہ محمود کی بطور وفاقی وزیر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے سینیٹر طلحہ محمود کو وزارت مذہبی امور کی اضافی ذمہ داریاں دی گئیں ہیں، سینیٹر طلحہ محمود کے پاس وفاقی وزارت سٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجن کا قلمدان بھی ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور رواں ہفتے اچانک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے تھےتاہم اب سینیٹر طلحہ محمود مفتی عبدالشکور کی جگہ وزارت مذہبی امور کا اضافی چارج سنبھالیں گے-

سینیٹر طلحہ محمود کا تعلق جمعیت علماء اسلام پاکستان سے ہے۔ سینیٹر طلحہ محمود سیفران کے وفاقی وزیر کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اب ان کے پاس وزارت مذہبی امور کا قلمدان بھی ہوگا۔

خیال رہے کہ 15 اپریل کو وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے-

روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ،91 فیصد پاکستانیوں کا گھریلو بجٹ میں …

مولانا عبدالشکور اسلام آباد میں نجی ہوٹل سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے کہ ایک تیز رفتار گاڑی نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مار دی مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ مفتی صاحب اکیلے گاڑی ڈرائیو کررہے تھے، عبدالشکور کا انتقال سَر پر چوٹ آنے سے ہوا، گاڑی میں کچھ بزنس مین سوار تھے، یہ ایک روڈ ایکسیڈنٹ ہے جس کی تحقیقات جاری ہے۔

سرگودھا میں احمدیوں کی 118 سال پرانی عبادت گاہ پر مشتعل ہجوم کا حملہ

Leave a reply