مزید دیکھیں

مقبول

قومی ویٹ لفٹر طلحہ طالب مشکل میں پھنس گئے

قومی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو وضاحتی خط لکھ دیا ہے

وضاحتی خط میں کہا گیا ہے کہ 14مارچ کو فیڈریشن نے آئی ٹی اے کی جانب سے معطلی کے بارے میں آگاہ کیا،اس وقت میں شدید صدمہ سے دوچار ہوں،میں نے دانستہ کوئی غیر قانونی ادوایات کا استعمال نہیں کیا،لیبارٹری کے ٹیسٹ پر اعتماد ہے بی سیمپل کی درخواست نہیں کرونگا،میرے کیس کو رحمدلی سے سنا جائے میں دیسی گھی میں پکا ہوا بکرے کا گوشت کثرت سے استعمال کرتا ہوں،فیڈریشن پروٹین کا ٹیسٹ کروانے کیلئے مدد فرمائے طبی ماہرین سے مشاورت کیلئے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے،اس سے پہلے میرے 9 دفعہ ڈوپ ٹیسٹ ہوچکے ہے اور ہر بار نتیجہ منفی رہا،

قبل ازیں پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ٹوکیو اولمپکس میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کی کامن ویلتھ گیمز سمیت اولمپکس میں شرکت خطرے میں پڑ گئی

اولمپکس کے بعد طلحہ طالب کے دو ٹیسٹ لیے گئے تھے، ان کا ایک ٹیسٹ پاکستان اور دوسرا تاشقند میں لیا گیا تھا ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے عالمی فیڈریشن کو خط لکھ کر طلحہ طالب کے ڈوپ ٹیسٹ سے متعلق آگاہ کردیا ہے

 پاکستانی عوام کی جانب سے ٹوئٹر پر خراج تحسین پیش

اولمپیئن طلحہ طالب اور کوہ پیما کاشف سے فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan