سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،ہنگامے جاری،سعودی عرب،ایران کا ردعمل آ گیا

0
52

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،ہنگامے جاری،سعودی عرب،ایران کا ردعمل آ گیا

یورپی ملک سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے اعلان کے بعد مسلمانوں اور انتہا پسندوں کے مابین ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک سوئیڈن میں مسلمانوں اور انتہاپسندوں کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے ان جھڑپوں کا آغاز انتہا پسندوں کی جانب سے نعوذ بااللہ قرآن پاک کو جلانے کے بعد ہوا جس میں 12 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہنگاموں کا آغاز اس وقت ہوا جب وسطی سوئیڈن کے علاقے اوریبرو میں انتہائی دائیں بازو کے گروپ کے قرآن پاک جلانے کے ارادے کے خلاف مسلمانوں نے مظاہرہ کیا اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے بعد پولیس کی چار گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ احتجاج کا سلسلہ تیسرے دن تک بھی جاری ہے اوریبرو میں افراتفری کے مناظر کی فوٹیج اور تصاویر میں پولیس کی کاروں کو جلاتے ہوئے اور مظاہرین کو ہنگامہ آرائی میں پولیس افسران پر پتھر اور دیگر اشیا پھینکتے ہوئے بھی دکھایا گیا ۔

پولیس ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پولیس پارٹی اسٹریم کرس کے زیر اہتمام مظاہرے کی اجازت منسوخ نہیں کرے گی کیونکہ سوئیڈن میں ایسا کرنے کے لیے آزادی ہے پولیس کے بیان پر دوبارہ کشیدگی پھیل گئی اور 100 سے زائد نوجوانوں نے پولیس پر پتھر پھینکنا شروع کردیے جبکہ کاروں، ٹائروں اور کوڑے دان کو بھی آگ لگا دی گئی

خبر رساں ادارے روئٹرز نے سویڈن کی مقامی نیوز ایجنسی ٹی ٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دارالحکومت سٹاک ہوم کے مضافاتی علاقے رنکیبی میں ہارڈ لائن نامی سیاسی جماعت کے ڈینش رہنما راسمس پلودن نے قرآن نذر آتش کیا تھا جس کے بعد کئی شہروں میں پرتشدد مظاہرے ہوئے سویڈن کی وزیراعظم میگڈالینا اینڈرسن نے پر تشدد واقعات کی مذمت کی ہے

دوسری جانب سعودی عرب نے یورپی ملک سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کی ہے سعودی عرب نے سویڈن میں بعض انتہا پسندوں کی طرف سے قرآن پاک کے دانستہ طور پر غلط استعمال، اشتعال انگیزی اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کی مذمت کی ہے سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ مملکت اس معاملے پر بات چیت کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیتی ہے سعودی عرب نے رواداری، بقائے باہمی، نفرت، انتہا پسندی اور تمام مذاہب اور مقدس مقامات کی توہین کو روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا

ایران نے بھی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی مذمت کی ہے، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتا ہے اور سویڈن کی حکومت سے فوری ردعمل کی توقع کرتا ہے سعید خطیب زادہ نےکہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سویڈن کے شہر لینکوپینک میں ایک ڈنمارک کے نسل پرست، انتہا پسند عناصر کی طرف سے قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے جو کہ آزادی اظہار کے بہانے سویڈش پولیس کی حفاظت میں کیا گیا رمضان کے مہینے میں سویڈن میں اسلام مخالف گستاخانہ فعل کو دانستہ طور پر دہرانے سے سویڈن اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں توہین مذہب آزادی اظہار کے برعکس نفرت کی ایک واضح مثال ہے اور ان تمام لوگوں کو اس کی مذمت کرنی چاہیے جو عقائد کے درمیان بقائے باہمی اور مکالمے پر یقین رکھتے ہیں

وزیراعظم  نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف

سن لیں، یہ کام کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی

8 سالہ بچے پر توہین مذہب کا الزام، طاہر اشرفی نے حقیقت بتا دی

توہین عدالت کیس، وزیراعظم بھی اپنا بیان حلفی جمع کرائیں،عدالت کا حکم

سرینا عیسیٰ عدالت میں آبدیدہ،کل آپ کی بیویاں بھی یہاں کھڑی ہوسکتی ہیں،قاضی فائز عیسیٰ

اللہ مجھےغرق کرے اگرمیں…جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سپریم کورٹ میں دلائل

میں بوڑھا ہوں،بال سفید ہو گئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،کچھ خدا کا خوف کریں،جسٹس منظور ملک

قاضی فائز عیسٰی کی بات غیر مناسب،آپ اچھے انسان ہیں بات ختم کریں،سپریم کورٹ

قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس،سرکاری وکیل کے دلائل پر قاضی فائز خاموش نہ رہ سکے

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بینچ سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال پر سوال اٹھا دیا

کیا یہ لوگ جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہورہے یا پھر شرم آرہی توہین عدالت کیس میں عدالت برہم

Leave a reply