تھائی لینڈ میں لاپتہ والی طالبہ 30 پاؤنڈ چرس اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لی گئی
تھائی لینڈ میں تعطیلات پر جانے والی ایک نوجوان طالبہ جو اچانک غائب ہو گئی تھی، اب ہزاروں میل دور سابق سوویت یونین میں 30 پاؤنڈ چرس اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ہو گئی ہے۔بیلا مے کلی، 18 سالہ نرسنگ کی طالبہ جو برطانیہ کی رہائشی ہے، گزشتہ ہفتے تھائی لینڈ سے غائب ہو گئی تھی اور اب جارجیا کے دارالحکومت تفلیس کی عدالت میں پیش ہوئی۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق، کلی کو ایئرپورٹ پر 30 پاؤنڈ چرس اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔کلی نے منگل کے روز عدالت میں حاملہ ہونے کا دعویٰ کیا اس کے وکیل کے مطابق، اس کو تحقیقات کے دوران ابتدائی طور پر دو ماہ کے لیے حراست میں رکھا گیا ہے۔ وکیل نے یہ بھی کہا کہ بیلا مے کلی اس وقت انتہائی خوفزدہ اور پریشان ہے۔
کلی کی سوشل میڈیا پوسٹس میں اس کی زندگی کے عیش و آرام کی جھلکیاں دیکھی جا سکتی تھیں، جہاں وہ فلپائن کے جزائر پر سکوبا ڈائیونگ اور پارٹیوں میں مشغول دکھائی دیتی تھی۔ اس کی پوسٹس میں نرسنگ کی طالبہ کی معمول کی زندگی سے کہیں زیادہ عیش و آرام کی نمائش کی جا رہی تھی۔اب جب وہ جارجیا میں گرفتار ہو چکی ہے، اس کے خاندان اور دوستوں کو اس کے غائب ہونے اور اب اس پر لگنے والے الزامات کے حوالے سے سخت تشویش لاحق ہے۔