طالبان حکومت سرحد پار سےدہشت گرد کارروائیاں روکے:دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں: شیخ رشید

0
55

اسلام آباد : طالبان حکومت وعدوں کے مطابق سرحد پار سےدہشت گرد کارروائیاں روکے:دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک افغان سرحد پار سے سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے طالبان حکومت سے اپنے وعدوں کے مطابق سرحد پار سے دہشت گرد کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی وطن کے لیے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، سکیورٹی فورسزکے جذبہ قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ طالبان حکومت اپنے وعدوں کے مطابق سرحد پار سے دہشت گرد کارروائیاں روکے

یاد رہے کہ آج ایک بار پھر افغانستان کی سرحد کے اندر سے پاکستانی فوج کی چوکیوں پر فائرنگ کی گئی ، اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع کرم میں افغانستان سے دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز کی بھر پور جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہدا میں لانس نائیک، ضیاء اللہ خان، ناہید اقبال، سمیر اللہ خان اور سپاہی ساجد علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے اور افغان عبوری حکومت سے مستقبل میں ایسی سرگرمیاں نہ ہونے کی توقع کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Leave a reply