باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستا ن میں طالبان کے زیر اثر علاقوں میں سے داعش کا صفایا کر دیا ہے

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو مین کہا کہ داعش کا افغانستان میں ظاہرا کوئی وجود نہیں ہے کسی بھی جگہ داعش کے ہاتھوں میں کوئی علاقہ نہیں, کوئی مرکز ان کا نہیں ہے , پورے افغانستان سے الحمد للہ طالبان کی جانب سے داعش کا صفایا کیا گیا ہے ,صرف ان مقامات میں داعش کا کچھ وجود ہے جو افغان حکومت کے زیر کنٹرول ہے, کیوں کہ داعش کے بہت سارے افراد افغان حکومت کو تسلیم ہوگئے ہیں, بھاگ گئے اور حکومت سے پناہ مانگی

طالبان ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی جانب سے ان کی میزبانی کی جاتی ہے , ان کو وہ پال رہے ہیں اور معلومات اس بابت یہ بھی ہے کہ افغان حکومت انہیں کاروائیوں میں استعمال کررہی ہے مجاہدین کو بدنام کرنے کے لیئے, جیسے کابل اور ننگرہار میں گزشتہ دنوں کی گئیں حملے آپ دیکھ سکتے ہیں جو عام شہریوں پر کئے گئے ان حملوں کی این ڈی ایس کی جانب سے داعش کے ذریعہ ذمہ داری لی گئیں اور اسی ٹاپک کو لے کر افغان حکومت نے طالبان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا.

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ داعش کا وجود افغانستان میں نہیں ہے اور ہم تیار ہے داعش کے خلاف ، جہاں کہیں بھی ہم انہیں پائیں گے ان کا خاتمہ کریں گے ان شاء اللہ .

واضح رہے کہ انٹرویو کا ترجمہ سلمان جاوید نے کیا ہے، سلمان جاوید ایک دفاعی تجزیہ کار ہیں اور انہوں نے اپنے چینل پر اسکو پیش کیا ہے.

Shares: