طالبان کا یکم رمضان کو ملک میں عام تعطیل کا اعلان

کابل: افغانستان کی نئی حکومت نے رمضان المبارک کے آغاز پر 2 اپریل کو ملک میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی : افغانستان کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے جس کے بعد سے کل سے ماہ صیام کا آغاز ہوگا ساتھ ہی وزارت محنت اور سماجی امور نے پہلے روزے کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا۔

پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل جبکہ عیدالفطر 3 مئی 2022 کو ہوگی،رویت ہلال…

افغانستان میں پہلے روزے کے موقع پر چھٹی کی تصدیق طالبان کے ترجمان و نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے بھی کی۔


افغان طالبان کے ترجمان و نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر آج یعنی 2 اپریل کو ملک میں پہلے روزے کا اعلان کیا۔

افغان ترجمان اور نائب وریز اطلاعات نے بھی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ طالبان کے ملک میں مکمل کنٹرول کے بعد یہ پہلا رمضان ہوگا۔

یاد رہے کہ طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد افغانستان میں پہلا ماہ صیام ہوگا-

رمضان المبارک 2022 کے لیے زکٰوۃ کا نصاب مقرر

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد آج بروز ہفتہ 2 اپریل کو پہلا روزہ ہے جبکہ عمان، ملیشیا، انڈونیشیا، پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش و دیگر کچھ ممالک میں کل پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس چارسدہ روڈ پشاور پر قائم محکمہ اوقات کے دفتر میں ہوگا علاوہ ازیں رویت ہلال کمیٹی کی زونل اور اضلاعی کمیٹیاں اپنے اپنے مقامات بشمول مذہبی امور، کوہسار بلاک، اسلام آباد میں بیٹھیں گی جس میں وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج

Comments are closed.