طالبان نے کابل میں واقع بگرام ائیر بیس کی سب سے بڑی جیل سے قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔

باغی ٹی وی : دی گارجئین کی رپورٹ کے مطابق کل رات افغان حکام کا کہنا تھا کہ بگرام جیل مکمل کنٹرول میں ہے، تاہم اب سے کچھ دیر قبل افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ طالبان نے بگرام ائیر بیس کی سب سے اہم جیل پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔


ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بگرام ائیر فیلڈ کی اہم جیل کو بھی فتح کر لیا گیا ہے تازہ ترین معلومات کے مطابق تمام قیدیوں کو جیل سے رہا کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا افغان فورسز نے بگرام ایئر بیس کی جیل سے 5 ہزار قیدیوں کو طالبان کے حوالے کیا۔

افغان عہدیدار کا کہنا ہے کہ سرکاری فوجیوں نے بگرام ایئر بیس کو طالبان کے حوالے کر دیا ہ۔ یہ اڈہ جیل میں 5000 قیدیوں کا مسکن تھا جن میں طالبان اور اسلامک اسٹیٹ کے باغی شامل تھے ۔

ایک افغان عہدیدار کا کہنا ہے کہ بگرام ایئر بیس پر موجود قیدیوں کی رہائشی فورسز نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں، بگرام کے ضلعی سربراہ درویش رؤفی نے کہا کہ امریکی اڈہ باغیوں کے حوالے کر دیا گیا، اس جیل میں طالبان اور اسلامک اسٹیٹ گروپ کے جنگجو تھے۔

جبکہ امریکی سفارت کاروں کو سفارت خانے سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کابل ایئر پورٹ پہنچایا جا رہا ہے –


اس سے قبل ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ افغان صوبہ خوست پر بھی قبضہ کر لیا گیا ہے جبکہ گورنر، پولیس چیف، انٹیلی جنس سینٹرسے وابستہ افراد کو کنٹرول میں لے لیا ہے۔


ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہتھیار، ساز و سامان اور گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں اب افغان فورسز فائرنگ بند کر کے غیر ملکیوں اور شہریوں کو راستہ دے۔


ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے پاک افغان بارڈر انگور اڈا پر قبضہ کر لیا ہے جو پہلے ہی سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے بند ہے انگور اڈا پر تعینات افغان فورسز نے ہتھیار بھی ڈال دیئے ہیں-

Shares: