افغانستان: طالبان قندوز شہر میں داخل ہوگئے

0
54

طالبان افغانستان کے قندوز شہر میں داخل ہوگئے ہیں جنگ جاری ہے اور مجاہدین تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں ترجمان طالبان

باغی ٹی وی : طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ مجاہدین مغربی شہر تالقان، تخار کے مرکز، یونس آباد ، باغ زاخیرہ اورعوازی کے علاقوں میں پہنچ گئے۔ جنگ جاری ہے اور مجاہدین تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔


ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ایک ٹوئٹ میں موجودہ ھالات کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے مزید کہا کہ اپنی شکست کے بعد قندوز میں شکست کے دشمن کے کرائے کے فوجیوں نے جان بوجھ کر شہری علاقوں جیسے بازاروں اور دکانوں پر بمباری کی اس نے لوگوں کو جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔


جبکہ افغان میڈیاکے مطابق ائیرپورٹ اور پولیس ہیڈ کوارٹر کے گرد لڑائی جاری ہے اور قندوز شہر کی کئی عمارتوں میں آگ لگی ہے۔

افغانستان کے34میں سے31اضلاع مکمل طور پر طالبان کے قبضے میں جاچکے ہیں.اقوام متحدہ

دوسری جانب افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کے آپریشن میں اب تک 572 افغان طالبان ہلاک ہوچکے ہیں طالبان نے گزشتہ روز افغانستان کے صوبہ نمروز کے دارالحکومت زارنج پر بھی قبضہ کرلیا تھا۔

افغانستان کی موجودہ صورتحال کے باعث امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہےامریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ افغانستان میں مقیم امریکی شہری فوری طور پر دستیاب پروازوں کے ذریعے افغانستان چھوڑ دیں۔

امریکا کی اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی ہدایت

امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے-

جبکہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی نمائندہ ڈیبورہ لیونز کا کہنا تھا کہ طالبان نے افغانستان کے 31 صوبوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ جبکہ بعض اضلاع پر قبضے کے لیے لڑائی جاری ہے-

افغان طالبان نے کابل کے درودیوارہلا دیئے: گرین زون میں دھماکے،فائرنگ، 8 افراد ہلاک

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں ڈیبورہ لیونز نے افغانستان کے تازہ ترین زمینی حقائق بیان کرتےہوئےبتایا تھا کہ ملک کی زمینی سرحدیں6 ممالک پاکستان‘تاجکستان‘ازبکستان‘ترکمانستان‘ایران اور چین کے ساتھ لگتی ہیں اورتمام سرحدی شہراور باڈرچیک پوسٹیں طالبان کے قبضے میں جاچکی ہیں اگرزمینی راستوں کی بات کی جائے تو کابل کی اشرف غنی حکومت کا سرحدی چوکیوں اور دنیا سے زمینی راستوں پر کوئی کنٹرول نہیں رہا –

افغان طالبان نے باب دوستی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا

Leave a reply