‏طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادرکی افغانستان آنے کی تیاری

دوحہ میں طالبان عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ‏طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر افغانستان آنے کی تیاری کر رہے ہیں-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دوحہ سے جاری طالبان عہدیدار کے مطابق ‏طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر افغانستان آنے کی تیاری کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب اقتدار کی پر امن منتقلی کیلئے مذاکرات کے لئے افغان طالبان کا وفد افغان صدارتی محل میں داخل ہو گیا ہے جہاں مذاکرات جاری ہیں-

افغان میڈیا کے مطابق عبداللہ عبداللہ معاملے میں ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ علی احمد جلالی کو نئی عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا جائے گا عبوری حکومت کو اقتدار کی منتقلی پُرامن ماحول میں ہو گی –

واضح رہے کہ طالبان کابل میں داخل ہو چکے ہیں قائم مقام وزیر داخلہ نے کہا کہ کابل پر حملہ نہیں کیا جائے گا، اقتدار پرامن طریقے سے منتقل ہو گا طالبان کا کہنا ہے لوگ ملک چھوڑ کر نہ جائیں، ہم انتقام لینے کا ارادہ نہیں رکھتے کابل میں تمام تجارتی ادارے اور بینک اپنا کام جاری رکھیں۔ تجارتی ادارے اور بینکوں میں کام کرنے والوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔

Comments are closed.