طالبان سے زیادہ اتحادی فوجیوں نے افغان شہریوں کو قتل کیا، رپورٹ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں طالبان سے زیادہ افغان فورسز، نیٹوفورسز و امریکی فوجیوں نے عام شہریوں کو قتل کیا

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ زیادہ تر شہریوں کی ہلاکت باغیوں کے خلاف افغان اور نیٹو فورسز کے آپریشن، جیسے فضائی حملے اور رات کے وقت مسلح تنظیموں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائی سے ہوئی۔

اقوام متحدہ کے مشن برائے افغانستان کا کہنا تھا کہ افغان فورسز نے رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 413 اور عالمی فورسز نے 314 شہریوں کو ہلاک کیا جس کی کل تعداد 717 ہے، اس ہی کے بر عکس طالبان، داعش اور دیگر مسلح تنظیموں نے اتنے ہی عرصے کے دوران 531 شہری ہلاک کیے۔

حالیہ کارروائی میں قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں تناجوہ فوجی کیمپ کے اندر پیش آیا جہاں ایک افغان فوجی نے امریکی فوجیوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔جوابی کارروائی میں حملہ آور افغان فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔

Comments are closed.