افغانستان میں بھارت کہ بہت زیادہ ٹھکائی:قیمتی اثاثے جنگی طیارے اورہیلی کاپٹرطالبان کے قبضے میں‌

0
61

ہرات :افغانستان میں بھارت کہ بہت زیادہ ٹھکائی:قیمتی اثاثے جنگی طیارے اورہیلی کاپٹرطالبان کے قبضے میں‌ آچکے ہیں‌، اطلاعات کے مطابق افغانستان میں بھارت کے "اثاثے” ایک ایک کر کے افغان طالبان کے ہاتھ میں جانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان ہر گزرتے دن کیساتھ افغانستان کے دارالحکومت کابل سے قریب سے قریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل کے بعد ملک کے 2 سب سے بڑے شہروں قندھار اور ہرات پر بھی قبضہ کرلیا تھا،

جبکہ جمعہ کے روز صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ سمیت 17 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئے، یوں افغانستان کے نصف صوبائی دارالحکومت طالبان کے قبضے میں جا چکے۔

بتایا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے افغانستان کو فراہم کیے گئے ملٹری اثاثے ایک ایک کر کے افغان فوج کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے ہرات ائیرپورٹ پر قبضے کے بعد وہاں موجود بھارت کا جنگی طیارہ بھی قبضے میں لے لیا۔ اس سے قبل افغان طالبان نے قندوز کی ائیربیس پر موجود بھارتی ہیلی کاپٹر کو بھی قبضے میں لے لیا تھا۔

افغان طالبان کی جانب سے قبضے میں لیے گئے جنگی ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارہ بھارت کی جانب سے افغان فوج کو بطور تحفہ دیے گئے تھے۔

ادھرافغانستان سے تازہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ بلخ صوبے میں بھارتی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان افغانستان کے دارالحکومت کابل سے اب صرف 50 میل کی دوری پر رہ گئے ہیں۔ افغان طالبان نے جہاں ملک کے اہم اور بڑے شہروں پر قبضہ کیا ہے، وہیں افغان فوج کی 2 اہم ترین ائیربیسز پر بھی قبضہ کر لیا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے فرح، بدخشاں اور بغلان سے افغان افواج کے انخلا کے بعد اب طالبان نے نہ صرف قندوز ائیرپورٹ بلکہ وہاں قائم افغان فوج کی کور پامیر 217 کے ہیڈکوارٹر کو بھی قبضے میں لے لیا۔

Leave a reply