طالبان ترجمان کی کابل ایئر پورٹ دھماکہ کی مذمت
ترجمان طالبان سہیل شاہین نےکابل ایئر پورٹ دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے-
باغی ٹی وی : سہیل شاہین نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج کے زیر انتظام علاقے میں لوگوں کی اسمبلی میں دو دھماکے ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 13 افراد ہلاک اور 52 زخمی ہوئے ہیں۔ ہم اس بھیانک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے۔
غبرګون:
اسلامي امارت د کابل په هوايي ډګر کې په ملکي خلکو چاودنه په کلکه غندي، یاده چاودنه په هغه سیمه کې ترسره شوې چې د امنيت مسئولیت يې د امريکايي ځواکونو په لاس کې دی.
اسلامي امارت د خپلو خلکو امنيت او ساتنې ته کلک متوجه دی، د شر غوښتونکو کړيو مخه به په کلکه سره ونيول شي.— Suhail Shaheen. محمد سهیل شاهین (@suhailshaheen1) August 26, 2021
انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ امارت اسلامیہ کابل ایئر پورٹ پر شہریوں پر بمباری کی شدید مذمت کرتی ہے ، جو کہ ایک ایسے علاقے میں ہوا جہاں سیکورٹی امریکی افواج کے ہاتھ میں ہے امارت اسلامیہ اپنے لوگوں کی حفاظت اور تحفظ پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ، اور شر پسند حلقوں کو سختی سے روکا جائے گا۔
واضح رہے کہ کابل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق جبکہ تین امریکی فوجیوں سمیت متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کابل ایئرپورٹ کے باہر دھماکے کی پنٹاگون پریس سیکریٹری نے بھی تصدیق کی ترجمان پنٹاگون کا کہنا تھا کہ کابل ایئرپورٹ پر دھماکے میں جانی نقصان کے متعلق ابھی واضح نہیں ہیں۔
دوسری جانب عرب میڈیا کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ اس دھماکے میں بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق جبکہ 3 امریکی فوجیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ کی حدود میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، جبکہ دھماکے کے بعد طالبان نے ایئرپورٹ کے اطراف کی سیکیورٹی سخت کردی افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کا ہدف کابل ایئرپورٹ کے باہر جمع لوگ تھے۔