باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمودکی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس منعقد ہوئی

اجلاس میں آٹھویں، نویں اور دسویں کے بورڈ امتحانات پر بھی کوئی فیصلہ نہ ہو سکا،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہونگی،بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اگلا اجلاس دسمبر میں ہوگا

اجلاس مین تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز پر بھی غور کیا گیا ، تا ہم یہ فیصلہ کیا گیا کہ جن اداروں میں کرونا پھیل رہا ہے، انکو بند کیا جائے.، سب کو بند نہ کیا جائے،اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزراء تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی

کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ کی جانب سے ا سکولز کو بند کرنے کی سفارش نہیں کی گئی،اجلاس میں کہا گیا کہ کورونا سے بچے کہاں سے متاثر ہوئےان جگہوں کی نشاندہی کی جائے،اگر وائرس کا پازیٹیویٹی ریٹ 5فیصد تک پہنچے تو حکومت لاک ڈاوَن پر غور کرے،

واضح رہے کہ کرونا پھیلنے کے بعد مارچ میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے تھے جو ستمبر میں آ کر کھولے گئے تھے تاہم اب دوبارہ کرونا پھیلنا شروع ہو گیا، تعلیمی ادارون کو ایس او پیز کے تحت کھولا گیا ہے، جن اداروں میں دو سے زیادہ کرونا کیسز آ رہے ہیں انکو دوبارہ سیل کیا جا رہا ہے

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مزید تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کردیا گیا ہے ،ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیا کا کہنا ہے کہ جو تعلیمی ادارے سیل کیے گئے ہیں ان میں بڑی تعداد نجی تعلیمی اداروں کی ہے۔ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے بھی مزید سات تعلیمی اداروں کو سیل کیا جا رہا ہے

Shares: