شوگر ملز والوں کو پتا نہیں آگے عمران خان بیٹھا ہے، بات 70 پر نہیں رکے گی شہباز گِل نے چینی مافیا کوسخت پیغام دے دیا

0
79

لاہور: شوگر ملز والوں کو پتا نہیں آگے عمران خان بیٹھا ہے، بات 70 پر نہیں رکے گی شہباز گِل نے چینی مافیا کوسخت پیغام دے دیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے شوگر مل ایسوسی ایشن کی سستی چینی کی فراہمی کی پیشکش پرردعمل میں کہا ہے کہ جو کل تک کہتے تھے لاگت بہت زیادہ ہے، وہ آج بھاؤ تاؤ کررہے ہیں۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد حکومت کو خط لکھا تھا اور کہا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے چینی 70 روپے فی کلو فروخت کرنے کے لیے تیار ہیں لہٰذا حکومت عوام کو 70 روپے فی کلو چینی فروخت کرنے کے اقدامات کرے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی 70 روپے فی کلو کی پیشکش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ جو کل تک کہتے تھے لاگت بہت زیادہ ہے، آج بھاؤ تاؤ کررہے ہیں، ان کو پتا نہیں آگے عمران خان بیٹھا ہوا ہے، اب بات 70 پر نہیں رکے گی۔ان کا کہنا ہے کہ چینی کی اصل لاگت عوام کے سامنے رکھیں گے اور درست قیمت طے کرنی پڑے گی۔

Leave a reply