لاہور:پبلک نیوز کے مالکان سے کامیاب مذاکرت، تین ماہ کی تنخواہیں دینے کا اعلان ،اطلاعات کےمطابق آج الحمد اللہ ایمرا باڈی اور پبلک نیوز چینل کے ورکرز کا پبلک نیوز چینل کے مالک سے کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں مذاکرات ٹیم میں صدر ایمرا محمد آصف بٹ ، میاں ادریس ، دانیال مصطفی ، زبیر وارثی ، کرار ہمایوں شامل تھے اور پبلک نیوز چینل کی جانب سے مالک عبدالجبار صاحب نے مذاکرات میں شرکت کی

باغی ٹی وی کےمطابق مذاکرات کروانے میں سینئر اینکر مبشر لقمان صاحب نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ مذاکرات میں طے یہ پایا ہے کہ تین روز میں ایک تنخواہ کی ادائیگی کے ساتھ پندرہ روز میں مزید دو تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گی جس کا شیڈول تین روز میں جاری کردیا جائے گا اس موقع پر پبلک نیوز چینل کے مالک عبدالجبار صاحب اور صدر ایمرا آصف بٹ کے اصرار پر پبلک نیوز چینل کے نیوز روم میں آکر اپنے مذاکرات کے دوران ہونے والے وعدوں کا اعلان کیا

اس موقع پر صدر ایمرا آصف بٹ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ادارے بند کروانا نہیں ہے اور نہ ہی ہماری کسی مالک کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی ہے مالکان ہمارے ورکرز کی تنخواہیں اور بقایا جات کلئیر کریں ہم ان کے شانہ بشانہ اس میڈیا بحران میں ان کے ساتھ کھڑے ہونگے اور ہر سطح پر مالکان کی جنگ ورکرز لڑے گے ایمرا ورکرز اتحاد زندہ باد

Shares: