ہیٹ ویو کی وجہ سے ہمارے تمام آبی اور زرعی وسائل متاثر ہونگے،شیری رحمان

sheri rehman

چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نےمسلم ایڈ پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے ماحولیاتی تبدیلی کے فرنٹ لائن پر ہیں،سنگین ہیٹ ویو کی وجہ سے ہلاکتیں ہو رہی ہیں،

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو کی وجہ سے ہمارے تمام آبی اور زرعی وسائل متاثر ہونگے، بلوچستان اور سندھ میں پانی کی قلت ہے، بلوچستان کے کلائمیٹ رزیلینس کے مسائل سنگین ہیں،سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں نئے گھر کے مالکانہ حقوق عورتوں کو دئے جا رہے ہیں،یہ حقیقی ‘شمولیت’ کی مثال ہے،دوسرے صوبے سندھ کے پیپلز ہائوسنگ پروگرام کو اپنے متاثر علاقوں میں لاگو کریں،اسلام آباد میں بیٹھ کر آپ دور دزار علاقوں میں ماحولیاتی کے منصوبے نہیں نافذ کر سکتے، ہمیں اپنے لوگوں کی آگاہی کے لئے کام کرنا ہوگا، گلگت بلتستان اور دیگر صوبوں کے ماحولیاتی مسائل مختلف ہیں،سب کو سر پکڑ کر بیٹھنا ہوگا،گرائونڈ پر موجود لوکل آبادیوں کو ماحولیاتی تبدیلی کے حل میں شامل کیا جائے، سندھ اور بلوچستان میں اندرون زمین پانی کے وسائل نمکیں ہو چکے ہیں، شدید درجا حرارت کی وجہ سے ہمارہ سیارہ سرخ ہو رہا ہے جس کی مثال بلوچستان ہے، اس سیارے کی حفاظت کیلئے ہم سب کو مل کر اقدامات لینے ہونگے،

امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

آپریشن گولڈ سمتھ کے حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک وی لاگ میں انکشافات کیے تھے اور کہا تھا کہ اب آپریشن گولڈ سمتھ جو ہے چڑیل کی خبر کے مطابق وہ لانج ہو گیا ہے

امریکی قرارداد پاکستان کے سیاسی حالات سے ناواقفیت پر مبنی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

گولڈسمتھ 2.0 کے حصے کے طور پر قرارداد 901 پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش

امریکی قرارداد مسترد، وزیر خارجہ کا مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان

Comments are closed.