وزیر اعظم کے مشیرعلامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پورے ملک میں شر پھیلانے والے ایک فیصد بھی نہیں ہیں، پورے ملک میں پچاس افراد بھی نہیں ہیں، ہمیں انہیں روکنا ہے، مثبت بات کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، ان کو آگے لی کر چلنا چاہیے، وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق ہر شہر کے اندر جیسا ابھی سی سی پی او نے بتایا ہے کہ اے سی، ڈی سی اور صوبائی سطح پر رابطے کا نظام بنایا گیا ہے، میرے دفتر اسلام آباد میں بھی رابطے کا ایک نظام بنایا گیا ہے، یہاں متحدہ علماء بورڈ میں بھی ہے، آپ سب سے ہماری درخواست یہی ہے کہ جو ضابطہ اخلاق ہے تمام مقدسات کا احترام کیا جائے.