بگ برادر اور بگ باس کی طرز پر بنایا جانے والا رئیلٹی شو تماشا گھر جو کہ اے آر وائی پر آج کل چل رہا ہے اس میں آج مہمان بن رہے ہیں جو دو ایسے مہمان کہ جن کو دیکھ کر آپ کا دل ہوجائیگا خوش . جی ہاں آج تماشا گھر میں مہمان بن رہے ہیں کرکٹ کے لیجنڈ وسیم اکرم اور اداکاری کے بادشاہ فہد مصطفی . شو کے ٹیزر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیم اکرم اور فہد مصطفی دونوں شو کے شرکاء سے مختلف سوال کرتے نظر آرہے ہیں. وسیم اکرم نے شو کے شرکاء سے پوچھا کہ کس کا ابھی تک ایک دوسرے کے ساتھ اس گھر میں جھگڑا نہیں ہوا ، اس شو کا یادگار لمحہ
کونسا ہے ، جبکہ فہد مصطفی پوچھتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ شو کو کون جیتے گا . فہد مصطفی شو کے ٹیزر میں یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ میں آپ سب کو آج ایک ایک چیز دے کر جائوں گا اب دیکھنا یہ ہے کہ فہد مصطفی شو کے شرکاء کو کیا دے کر جاتے ہیں. یاد رہے کہ تماشا گھر کی میزبانی معروف اداکار عدنان صدیقی کررہے ہیں. شو میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجود ہیں جن میں کامیڈین رئوف لالہ ، سیدہ امتیاز و دیگر شامل ہیں شو چالیس دن تک جاری رہے گا اس کے بعد ونر کا اعلان ہو گا .