تماشا گھر میں حصہ لینے والے عادی عدیل نے شکریہ ادا کیا مداحوں کا

پوری دنیا میں رئیلٹی شوز ہوتے ہیں لیکن پاکستان میں‌تماشا گھر پہلا رئیلٹی شو ہے جو اے آر وائی پر چلا . یہ شو چالیس دن تک چلا اس میں شوبز کی نامور شخصیات نے حصہ لیا. عادی عدیل بھی ان میں سے ایک تھے. ان کو ان کے مداح بہت پسند کرتے ہیں اور تماشا گھر میں انکے لئے باہر کافی سپورٹ تھی لیکن یہ شو جیت نہ سکے. حال ہی میں عادی عدیل نے ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے . عادی عدیل نے کہا کہ میرا ان باکس دعائوں سے بھرا پڑا ہے میں سب کا بہت شکر گزار ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ زیادہ تر لوگوں‌نے مجھے یہی کہا ہے کہ آپ جیتو یا ہارو ہمیں اس سے بالکل بھی فرق نہیں پڑتا. کیونکہ ہم آپ سے پیار کرتے ہیں. عادی عدیل

نے کہا کہ میں‌بہت معذرت کرتا ہوں کہ شو سے نکلنے کے فوری بعد میں آپ لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کر سکا. دراصل میری کچھ طبیعت ٹھیک نہیں تھی اور کچھ کام نمٹانے تھے اسلئے شکریہ ادا کرنے میں زرا تاخیر ہو گئی. عادی عدیل نے کہا کہ میں جانتا تو تھا کہ آپ لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں لیکن اس بار پیار کا لیول اتنا بڑھا ہے کہ مجھے فخر محسوس ہورہا ہے آپ لوگوں نے دل کھول کر مجھے محبت دی ہے. بس یونہی مجھے پیار دیتے رہیے میں آپ کو اینٹرٹین کرتا رہوں گا.

Comments are closed.