ٹماٹر بھی غریب عوام کو آنکھیں دکھانے لگا، قیمت ڈبل سنچری سے بھی بڑھ گئی

0
51

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ٹماٹر کی 2 سنچریاں مکمل ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ ایوان ٹماٹر کی 2سنچریاں مکمل ہونے پر شدید غصے کا اظہار کرتا ہے ، لاہورشہر میں ٹماٹر کی قلت سے اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر نے 2 سنچریاں مکمل کر لی ہیں ، ٹماٹر مہنگا ہوتے ہی سہولت بازار سے بھی غائب ہو گیا ہے

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ سہولت بازار عوام کو کسی قسم کا ریلیف فراہم کرنے سے قاصرہیں ،انتظامیہ سہولت بازاروں میں ٹماٹر کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ، سہولت بازار کے بیوپاری بھی انتظامیہ پر پھٹ پڑھے ہیں ،بیوپاریوں کا کہناہے اشیا مہنگی ملتی ہیں اور ڈی سی ریٹ پر بیچنے پر مجبور کیا جاتا ہے

واضح رہے کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے سے ٹماٹر مارکیٹ سے غائب ہو چکا ہے،سرکاری نرخنامے میں ٹماٹر درجہ اول کی قیمت 160روپے مقرر کی گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں بعض مقامات پر پرچون سطح پر ٹماٹر 250 سے300روپے فی کلو تک فروخت ہوتا رہا ۔

Leave a reply