تندوری موتیا تکہ بنانے کا طریقہ

تندوری موتیا تکہ
اجزاء:
چکن بون لیس ایک کلو دو انچ کے کیوبز
کالا زیرہ آدھا چائے کا چمچ
کُٹی کالی مرچ آدھی چائے کی۔چمچ
مکھن دو کھانے کے چمچ
کدوکش چیز چھ کھانے کے چمچ
فریش کریم چار کھانے کے۔چمچ
انڈے کی سفیدی دو عدد
گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ پیسٹ دو کھانے کے چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
نمک دو چائے کے چمچ
دہی آدھا کپ
ترکیب:
ایک باول میں تما م اجزاء اور مکھن حسب ضرورت ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر اس مکسچر میں چکن کیوبز میرینیٹ کر لیں پھر انہیں اسکیورز پر لگا دیں پھر 180ڈگری سینٹی پر گرم کیے اوون میں پندرہ منٹ گرل کر لیں آخر میں برش سے مکھن لگا کر نکال لیں مزیدار تندوری موتیا چکن تیار ہے

Comments are closed.