تنگ گلیوں کے مکان میں رہنے والا کیفی خلیل

0
47

بعض اوقات انسان نے سوچا ہی نہیں ہوتا کہ ان کا آنے والا کل ایسا ہو گاکہ اس پر دنیا رشک کریگی. ہماری شوبز انڈسٹری میں بہت سارے ایسے فنکار ہیں جنہوں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ وہ ایک دن اتنے امیر اور شہرت رکھتے ہوں گے دنیا ان کے پیچھے ہو گی. ایسے ہی ایک سٹار ہیں کیفی خلیل جنہوں نے غربت میں آنکھ کھولی اور اس کے بعد چھوٹی عمر میں ہی ان کے والد انتقال کر گئے . کیفی خلیل نہیں‌جانتے تھے کہ ان کا ایک گانا ان کو کہاں سے کہان‌پہنچا دے گا . کیفی خلیل کی زندگی کوک سٹوڈیو کی س آفر نے بدل دی جو انہیں پہلی بار ہوئی . کیفی خلیل

نے کوک سٹوڈیو 14 میں کناکاری گایا تو وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے آج ان کا نام ملک اور ملک سے باہر ہر جگہ مقبول ہے. حال ہی میں ان کا گیت کہانی سنو آئمہ بیگ نے گایا ہے اور کیفی خلیل اس گانے کی ایک بار پھر سے کامیابی پر بہت خوش ہیں. کیفی خلیل لیاری کراچی میں رہتے ہیں. تنگ گلیوں میں ان کا گھر ہے جس کو انہوں نے آج تک نہیں چھوڑا. کیفی پڑھے لکھے نہیں ہیں انہوں نے موسیقی پر ہی توجہ دی یہاں تک کہ انہوں نے جب پہلی مرتبہ موبائل لیا تو انہیں میسج کرنا نہیں آتا تھا انہوں نے اپنے دوستوں سے میسج کرنا سیکھا .

Leave a reply