مزید دیکھیں

مقبول

غزہ جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ، اسرائیلی وفد قطر جائے گا

دوحہ: اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے...

ہم ہمیشہ اپنی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں،زرتاج گل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج...

پاکستان میں اتنا پیار ملا کہ خود کو شاہ رخ خان سمجھنے لگا،بھارتی صحافی

ممبئی: بھارت کے نامور اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا پاکستانیوںکی...

وزیراعلیٰ سندھ سے وزیر فشریز کی ملاقات ،مختلف امور پر بریفنگ

وزیراعلی سندھ سید مراد شاہ نے محکمہ فشریز اینڈ...

ڈیرہ غازی خان :ادویات اسکینڈل، معطلیوں کی گونج، بڑی مچھلیاں محفوظ؟

ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی رپورٹ) ڈیرہ غازی خان...

وطن سے محبت کوسلام ! تانیہ ایدروس گوگل کا اہم عہدہ ٹھکرا کر پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد:وطن سے محبت کوسلام ! تانیہ ایدروس گوگل کا اہم عہدہ ٹھکرا کر پاکستان پہنچ گئیں،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل وژن کی سربراہی کرنے کے لئے تانیہ ایدروس نے گوگل کے سینئر ایگزیکٹو کا عہدہ ٹھکرادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مطابق گوگل کی سینئر پاکستانی ایگزیکٹو تانیہ ایدروس مستعفیٰ ہو کر سنگ پور سے پاکستان پہنچ گئی ہیں،جوکہ پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل وژن کی سربراہی کریں گی۔تانیہ ایدروس کہتی ہیں‌ کہ وہ بیس سال سے بیرون ملک مقیم تھیں اور پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتی تھیں ،جب یہ حکومت آئی تو لوگوں کو محسوس ہوا ملک جا کر کچھ کرنا چاہیے۔

تانیہ ایدروس نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین سے اہم رابطے ہوئے، حکومت نے ڈیجیٹلائزیشن کے انقلابی منصوبے سے آگاہ کیا، منصوبے کے تحت پانچ اہم مرحلوں پر کام تیز کیا جائے گا، عوام کی انٹرنیٹ تک رسائی اور روابط کو فروغ دیا جائے گا۔