باغی ٹ وی ،ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار) ٹانک میں گاؤں نرسزمیں بارودی موادکے دھماکہ سے بجلی ٹاورکونقصان،پولیس ذرائع کے مطابق بارودی مواد کے دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے بجلی کے ٹاورکوبارودی مواد سے اڑانے کی کوشش کی گئی اوربارودی مواد سے بجلی کے ٹاورکو نقصان پہنچا۔پولیس ذرائع کے مطابق بارودی مواد کے دھماکے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔ ٹانک پولیس نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف واقعے کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔تاہم کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔واضح رہے کہ دہشت گردوں نے ٹانک کواپنانشانہ بنایاہواہے اورآئے روز دہشت گردی کے واقعات رونماہورہے ہیں

Shares: