ٹانک : ڈپٹی کمشنر ٹانک کے احکامات پر غیرقانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ٹانک کے احکامات پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ٹانک کاتحصیل میونسپل آفیسر چوہدری عطاء اللہ کی نگرانی میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈآپریشن،ٹانک کے عوامی سماجی حلقوں کا ناجائز تجاوزات کے خاتمے پر تحصیل میونسپل آفیسر چوہدری عطاء اللہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ٹانک کے احکامات پر تحصیل میونسپل آفیسرٹانک چوہدر ی عطاء اللہ کی نگرانی میں ٹی ایم اے عملہ نے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے دکانداروں کی جانب سے لگائے گئے غیرقانونی تھڑوں کو مسمار کردیا۔غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن میں جدید مشینری کا استعمال کیاگیا۔غیرقانونی تجاوزات کے باعث عوام کوآمدورفت میں شدیددشواری کاسامناتھا جبکہ ٹریفک کے مسائل میں بھی اضافے کا باعث بن گئے تھے۔ غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن میں پولیس بھی ٹی ایم اے عملے کے ہمراہ تھی۔ٹانک کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے تحصیل میونسپل آفیسرٹانک چوہدری عطاء اللہ کوغیرقانونی تجاوزات کاخاتمہ کرانے پر زبردست الفاظ میں خرا ج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے اس اقدام کو سراہاہے۔

Shares: