ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احسان بیٹنی کے گھر دستی بم سے حملہ ہوا ،حملے میں کوئی جانی نقصان رونماء نہیں ہوا، ڈاکٹر احسان نے اپنے محکمہ صحت کے کلرک کو حملے کا ذمہ دار قرار دے دیا پولیس نے کلرک کو گرفتار کرلیا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی

تفصیلات کے مطابق رات گئے 3 بجکر 40 منٹ پر میاں لال موڑ کے قریب واقع ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹانک ڈاکٹر احسان کی رہائش گاہ پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے حملہ میں خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان رونماء نہیں ہوا ہے تاہم ایک گاڑی کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی ہے سٹی پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر احسان نے اپنے ہی محکمہ صحت کے ایک کلرک پر دعویداری ظاہر کی ہے پولیس نے ڈی ایچ او کی رپورٹ مقدمہ درج کرکے کلرک کو گرفتار کرلیا ہے پولیس کے مطابق مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے

Shares: